Live Updates

تحریک انصاف کے زیر اہتمام نواز شریف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، شدید نعرے بازی

بدھ 16 مئی 2018 23:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر قیادت کارکنوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی ۔اس موقع ایم پی ایز شعیب صدیقی ، شنیلاروت ، نوشین حامدمعراج ، سعدیہ سہیل، مسرت جمشید چیمہ، ولید اقبال ، شبیر سیال ، فیاض بھٹی ، امجد خان ، عندلیب عباس ، رانا عبدالسمیع،عبدالکریم کلواڑ ، سید عدنان جمیل ، اشتیاق ملک ، فاروق شاہ ، راجہ عابد ، ندیم شاکر ، مہر نعیم اللہ تاج،علائوالدین ، میاں اختر حسین ، میاں اوضی ،رخسانہ نوید ، سمیراعابد،عرفان عباسی ،نسیم زہرہ،آصف مقبول سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اعجازاحمد چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے کارکنان اور میڈیا کے نمائند وں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف بھارت اور مودی کی زبان بول رہے ہیں اور وہ دنیا میںملکی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ،ایسا شخص ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا پاکستان کے عوام اس بات سے آگاہ ہیں کہ ایسے لوگ اپنے ذاتی مفادات کو ملکی و قومی مفادات پر ترجیح دے رہے ہیں اور اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کیلئے وہ پاکستان اور عوام کے خلاف کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات