جماعت اسلامی کے رہنمائوں کااظہار تعزیت

بدھ 16 مئی 2018 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، قائم مقام امیر لیاقت بلوچ ،نائب امراء حافظ محمد ادریس ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، میاں محمد ا سلم ، پروفیسر محمد ابراہیم اور شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک نے جامعہ اشرفیہ کے شیخ الحدیث مولانا صوفی محمد سرور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا کرتے ہوئے مرحوم کے درجات میں بلندی کی دعا اور ان کے ہزاروں شاگردوں اور خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیاہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مولانا صوفی محمد سرور کی ملک میں غلبہ اسلام کے لیے کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ صوفی محمد سرور پوری زندگی میں قر آن و حدیث کی تعلیمات عام کرنے اور ملک میںاسلامی انقلاب کی راہ ہموار کرنے میں لگے رہے ۔