ایم ایم اے کی تنظیم سازی کے فیصلہ کی مکمل تائید کرتے ہیں،نعیم خان عیسکی

آئی یوتھ متحدہ مجلس عمل کے ہر اول دستہ کا کردار ادا کرے گی ،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی یو تھ

بدھ 16 مئی 2018 23:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل کی تنظیم سازی کے فیصلہ کی مکمل تائید کرتے ہیںمتحدہ مجلس عمل آئندہ جنرل الیکشن 2018 ؁ء کے انتخابات میں 2002 ؁ء کے انتخابات سے بھی بڑھ کر کامیابی حاصل کرے گی جے آئی یوتھ متحدہ مجلس عمل کے ہر اول دستہ کا کردار ادا کرے گی جے آئی یوتھ متحدہ مجلس عمل کو پانچ پارٹیوں کا اتحاد نہیں بلکہ ایک ہی پارٹی کی نظر سے دیکھتی ہے جے آئی یوتھ جو کہ ملک کے نوجوانوں کی سب سے بڑی منتخب تنظیم ہے اب دن رات ایک کر کے متحدہ مجلس عمل کے رہنمائوں کی توقعات پر پورا اترے گی۔

متحدہ مجلس عمل دینی جماعتوں کا خالص اتحاد ہے جس میں تمام اہل وطن جو تعمیر وطن کیلئے شق ۲۶ اور شق ۳۶پر پورا اترنے والی اور گالم گلوچ اور بے حیائی کے کنٹینر تماشوں سے پاک قیادت چاہتے ہیں ، ان سب کو دعوت عام ہے کہ آئیں اور تعمیر اور امریکی سازشوں کیخلاف دفاع وطن کی خاطر جے آئی یوتھ کے ہمسفر بن جائیںاور ایم ایم اے کو خالص اسلامی نظام کے عملی نفاذ کی نوید بنا دیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یو تھ کے سیکرٹری اطلاعات نعیم خان عیسکی نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی پشاور میں ایم ایم اے کی مرکزی اور صوبائی قیادت کے ایک اہم ترین اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ ایم ایم اے کے قائدین کی قیادت میں صف اول میں رہتے ہوئے انشاء اللہ بہت جلد اسرائیل اور بھارتی بر بریت کا بھی منہ توڑ جواب دے گی اور اس کے لئے ہر آئینی اور قانونی راستہ اختیار کرے گی انہوںنے کہا کہ امت کے نوجوان انشا ء اللہ بہت جلد جے آئی یوتھ کی قیادت میں عالم انسانیت اور با لخصوص عالم انسانیت کیلئے امن اور حقیقی خوشحالی کی نئی صبح کی نوید ثابت ہوں گے اس موقع پر جے آئی یوتھ کے کارکنان کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔