کوئٹہ، خوفناک ٹریفک حادثہ میں 2 خواتین اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق ، پانچ زخمی

بدھ 16 مئی 2018 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) کوئٹہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ٹرالر اور پک اپ میں تصادم 2 خواتین اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اختر آباد کے قریب ٹرالر اور پک اپ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور ایک بچی سمیت5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ5 افراد جن میں ثانیہ، شمیم، آصفہ، محمد سلیم اور امداد زخمی ہو گئے جنہیں فور ی طور پر بی ایم سی منتقل کر دیا گیا واقعہ کے بعد انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اور لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔