Live Updates

نواز شریف کا بیانئہ پاکستان مخالف قوتوں کا ایک مضبوط بیان بن کررہ گیا ہے،نسیم زہراء

بدھ 16 مئی 2018 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا بیانئہ پاکستان مخالف قوتوں کا ایک مضبوط بیان بن کررہ گیا ہے ۔یہ بات تحریک انصاف کی نائب صدر و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے پر یس کلب کے باہر سابق وزیراعظم کے حالیہ بیانات پر ان کے خلاف مظاہرے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہر سچا پاکستانی میان نواز شریف کے بیانات کی وجہ سے سراپا احتجاج ہے نواز شریف کرسی نہ ملنے کی وجہ سے اس قدر پریشان ہو چکے ہیں کہ اب انہیں اپنے اور پرائے کی تمیز بھی بھول چکی ہے اور وہ کرسی کے چکروں میں ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کتنے افسو س کی بات ہے کہ ایک سابق وزیراعظم جس نے حلف دیا ہوتا ہے کہ وہ ملک کے ساتھ مخلص رہے گا لیکن وہ اس کے باوجود ملکی سالمیت کے خلاف باتیں کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ پاکستان دشمن کی حوصلہ شکنی کی جا سکے پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف کاروائی کی جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر ملک دشمن طاقتوں کوان کے بیانات کی وجہ سے ہرزہ سرائی کرنے کی جرات ہو گی لیکن ہم کسی بھی قیمت پر کسی کو بھی پاکستان کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات