ضلع را ولپنڈی کی نا لوں کی صفائی کو مون سو ن سیزن سے پہلے یقینی بنایا جا ئے۔اے ڈی سی

بدھ 16 مئی 2018 23:41

راولپنڈی 16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(ر یونیو) میاں بہزاد عا دل اور مئیر را ولپنڈی سردار نسیم نے ہدا یت کی ہے کہ نا لہ لئی کی صفا ئی کو ہنگا می بنیا دوں پر مکمل کیا جا ئے اور اسکے علاوہ را ولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ہدا یت کی کہ ضلع را ولپنڈی کی 11نا لوں کی صفائی کو مون سو ن سیزن سے پہلے یقینی بنایا جا ئے تا کہ سیلاب کے خطرے کو کم سے کم کیا جا سکے۔

اسکے علاوہ بلڈ نگ انسپکٹر کی خصو صی طور پر ڈ یوٹی لگا ئی جا ئے کہ شہر میں تعمیرا تی عما ر توں کے مالکان کو نوٹس د ئیے جا ئیں کہ ملبے کو کسی صورت نا لہ لئی میں ڈمپ نہ کیا جا ئے بلکہ اسے شہر سے با ہر پھینکا جا ئے۔ انہوں نے مز ید ہدا یت کی کہ گوا لمنڈی اورکٹا ریاں میں نا لے کے اطراف میں بنی ہوئیں جھگیوں کو خا لی کروایا جا ئے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں تما م تر سر کا ری ڈ یپا ر ٹمنٹس کو ر یسکیو عملہ کے ساتھ بھر پور تعا ون کی ضرورت ہے خصوصا محکمہ صحت کی جا نب سے ایسی نا گہا نی صو ر تحال سے نمٹنے کے لئے منا سب طبی سہو لیات کی فرا ہمی کو یقینی بنانا ضر وری ہے نیز تما م سرکا ری محکمے پری مون سون سیلاب کے لئے حفا ظتی اقدامات اپناتے ہو ئے ریسکیو 1122 کی جانب سے دی گئی ایس اوپیز کے مطا بق اپنا تعا ون یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈ پٹی کمشنر آ فس میں ریسکیو 1122 کی جا نب سے منعقدہ ڈ یز ا سٹر منیجمنٹ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈا کٹر عبد الر حمن ڈا ئر یکٹر ریسکیو 1122 ، ڈا کٹر ر فیق ا حمد بی بی ایچ ، ر فاقت حیات میو نسپل کارپوریشن، را حت علی آ ئیسکو، ڈپٹی ڈ سٹر کٹ ہیلتھ آ فیسر کینٹ محمد الیاس، سٹی ٹر یفک پو لیس انسپکٹر ذ یشان، ڈا کٹر مبشر، سول ڈ یفنس آ فیسر سنجیدہ خانم اور د یگر متعلقہ افسران کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

ڈ اکٹر عبد لر حمن ر یسکیو آفیسر نے اس مو قع پر بر یفنگ د یتے ہو ئے بتایا کہ ان کی جا نب سے سیلاب و د یگر نا گہا نی صورتحال سے نبرد آزما ہو نے کے لئے تمام تیا ریاں مکمل ہیںاور رضا کا روں کی تر بیت کا عمل بھی جا ری ہے۔ر یلیف کیمپ جولا ئی سے جبکہ کنٹرول روم یکم جون سے فعال کر دیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی جا نب سے ڈ یزا سٹر منیجمنٹ کے ذ ر یعے نا گہا نی آفات سیلاب، ز لز لہ کی صو رت میںشہر یوں کو ممکنہ جانی و ما لی تحفظ فرا ہم کر تے ہو ئے نقصا ن کی شر ح کو کم کر سکتے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ ہمیں ڈیز اسٹر منیجمنٹ کی اقدامات کے ذ ر یعے شہر یو ں میں تحفظ کا احسا س پیدا کر نا ہے ۔

نیز ہمیں لو گو ں میں اس بات کا شعو راجا گر کر نا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت وہ رضاکا را نہ شہر ی دفاع کی تر بیت کے ذ ر یعے نا گہا نی صو ر تحال کے مو قع پرکیسے معمولی احتیا طی تد ابیر کو اپنا نے سے نہ صرف نقصا ن کی شد ت کو کم کرسکتے ہیں بلکہ اپنے سا تھ ساتھ دو سرو ں کو بھی ممکنہ حد تک محفو ظ رکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :