شہبازشریف نے لاہور میں میٹرو ٹرین چلا کرایک اوروعدے کی تکمیل کردی۔ملک اظہر نعیم

بدھ مئی 23:41

راولپنڈی 16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ10ملک اظہرنعیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور خاص کر وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے لاہور میں میٹرو بس کے بعد میٹرو ٹرین چلا کرایک اوروعدے کی تکمیل کردی اورثابت کردیا کہ لگن سچی ہو اورمن میں کچھ کرگرنے کی تمنا ہوتو جتنی بھی رکاوٹیں پیش آئیں کامیابی ہمیشہ قدم چومتی ہے میٹرو ٹرین سے روزانہ اڑھائی لاکھ لوگوں کو عالمی معیار کی ماحول دوست سفر کی سہولت میسر آئیگی اڑھائی گھنٹے میں طے ہونیوالا 27کلومیٹر طویل سفر اب صرف45منٹ میں طے ہوگا مسلم لیگ ن کی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی وارڈ میں دورے کے دوران ن لیگی کارکنان ومعززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک اظہرنعیم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے جتنے میگا پراجیکٹ اس دورمیں مکمل کیے ہیں اتنے کسی دوسری حکومت نے ملک میں کبھی نہیں کرائے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے کریڈٹ پر ایٹمی دھماکے،موٹرویز ودیگراہم پراجیکٹ ہیں اسی طرح میٹروبس،،میٹرو ٹرین،راولپنڈی میں کارڈیالوجی سنٹر،یورالوجی سنٹر سمیت متعدد منصوبے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کریڈٹ ہیں دونوں بھائیوں نے جب بھی اقتدارملا ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی۔