Live Updates

پنجاب اسمبلی نے گواہوں کے تحفظ کے قانون سمیت 9مسودات قوانین کی منظوری دیدی ،

تین بل متعارف اپوزیشن کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو کے کیخلاف مسلسل تیسرے روز بھی احتجاج حکومت نے پیشگی حکمت عملی کی وجہ سے تین مرتبہ کورم کی نشاندہی کے اپوزیشن کے وار کو ناکام بنا دیا ،ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس آج تک ملتوی

بدھ 16 مئی 2018 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے اپوزیشن کی عدم موجودگی کے دوران گواہوں کے تحفظ کے قانون سمیت 9مسودات قوانین کی منظوری لے لی جبکہ تین بل متعارف کرا دیئے گئے ،اپوزیشن کی جانب سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو کے کیخلاف اپوزیشن نے مسلسل تیسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز مقررہ وقت کی بجائے تین گھنٹے 5منٹ کی غیر معمولی تاخیر سے اسپیکر رانا محمد اقبال خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں تین محکموں زراعت،داخلہ اورتحفظ ماحول سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے گئے ۔اجلاس کے آغاز میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے اسپیکر رانا محمد اقبال سے سابق وزیر عظم محمد نواز شریف کے متنازعہ انٹر ویو پر آؤٹ آف ٹرن قرارداد پیش کرنے کی اجازت مانگی ۔

(جاری ہے)

جس پر چیئر نے کہا کہ قرارداد پیش کرنے سے پہلے قواعد کو فالو کریں ایسے اجازت نہیںدی جا سکتی۔جس اپوزیشن اراکین نعرے بازی کرتے ہوئے اپنی نشستوں سے اٹھ کر سپیکر چیئر کے سامنے جمع ہو گئے ۔اسی دوران اپوزیشن کی جانب سے کورم کی بھی نشاندہی کی گئی ، پانچ منٹ گھنٹیاں بجائی گئیں جس پر کورم پورا ہوگیا اور ایوان کی کارروائی کو آگے بڑھایا گیا۔

سرکاری کارروائی کا آغاز ہوا تو پی ٹی آئی کے رکن عارف عباسی نے ایک بار پھر کورم کی نشاندہی کی تاہم گنتی کرنے پر کورم پورا تھا اور کارروائی کو جاری رکھا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسودہ قانون(پنجاب ترمیم) ڈرگز،مسودہ قانون لیگل ایڈ پنجاب اورمسودہ قانون کریمینل پراسیکیوشن سروس انسپیکٹوریٹ2018ء ایوان میں پیش کئے گئے جنہیں اسپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کرکے رپورٹ طلب کر لی ۔

حکومت نے اجلاس کے دوران مزید 9مسودات قوانین کی منظوری لے لی جن میں مسودہ قانون تحفظ گواہ پنجاب 2016ء (مسودہ بابت2018ئ) ،مسودہ قانون (ترمیم) گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن پنجاب2018(مسودہ قانون نمبر16بابت2018)، مسودہ قانون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول پنجاب 2018(مسودہ قانون نمبر 22بابت2018)،چوتھا مسودہ قانون(ترمیم)(تنسیخ)بانڈڈ لیبرسسٹم پنجاب2018(مسودہ قانون نمبر19بابت2018)،مسودہ قانون (پنجاب ترمیم) دھماکہ خیز مواد2018(مسودہ قانون نمبر14بابت2018)،مسودہ قانون(پنجاب ترمیم ) رجسٹریشن2018(مسودہ قانون نمبر11بابت2018)، مسودہ قانون(پنجاب دوسری ترمیم)رجسٹریشن2018(مسودہ قانون نمبر17بابت2018) ،مسودہ قانون (ترمیم) مالیہ اراضی پنجاب2018(مسودہ قانون نمبر11بت2018) اورمسودہ قانون زرعی مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی پنجاب2018(مسودہ قانون قانون نمبر20بابت18 20) ہیں جن کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دی ۔

اپوزیشن اس دوران تیسری بار کورم کی نشاندہی کرکے ایوان سے باہر جا چکی تھی جس کے بعد وہ واپس نہیں آئی ۔ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر نے اجلاس آج جمعرات صبح تک کے لئے ملتوی کردیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات