سندھ اسمبلی ،اجلاس مقررہ وقت کی بجائے حسب روایت سوا دو گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر کی صدارت میں ہوا

بدھ 16 مئی 2018 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ کو بھی صبح دس بجے کے مقررہ وقت کے بجائے حسب روایت سوا دو گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت ہوا۔سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے اراکین کی عدم دلچسپی بالکل عیاں ہے اجلاس جب شروع ہوا ،166ارکان کے ایوان میں سے صرف 35 اکان موجود تھے۔فاتحہ خوانی کے موقع پرایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی میں محفوظ یار خان نے ایک عجیب غریب دعا کی درخواست کی جس پر سب حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں یہ دعا کی جائے کہ بجلی بنانے والے ادارے ڈیزل سے بھی بجلی بناسکیں۔محفوظ یا ر خان نے کہا کہ دعا کیجئے کہ بجلی بنانے والے ادارے بچت میں پڑنے کے بجائے ڈیزل سے بھی بجلی بنائیں ۔ایم کیو ایم کے ظفر کمالی سندھ کے کرپٹ حکمرانوں سے نجات کی دعا کرانا چاہتے تھے ۔اسپیکر نے ایم کیو ایم کے ظفر کمالی کی دعا کی درخواست مسترد کردی اور ان کا مائیک بند کرادیا ۔بعد میں ڈاکٹر ظفر کمالی نے درخواست کی کہ اسلام کے خلاف متحرک قوتوں اور اسرائیل کی نابودی کے لئے بددعا کی جائے۔