عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس

تمام تھنک ٹینک ممبران اپنی اپنی یونین کونسلوں میں وارڈ تنظیوں کو متحرک کرنے کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے ، اجلاس میں فیصلہ

بدھ 16 مئی 2018 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس مردان ہائوس میں صوبائی صدر شاہی سید کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں خاص طور پر تنظیمی امور پر غور کیا گیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام تھنک ٹینک ممبران اپنی اپنی یونین کونسلوں میں وارڈ تنظیوں کو متحرک کرنے کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے ، ترجیہی بنیادو ں پر وارڈ تنظیموں کوبھر پور انداز سے فعال کیا جائے گاعوامی نیشنل پارٹی عام انتخابات میں بھر پور تیاریوں کے ساتھ شرکت کرے گی مضبوط ، فعال اور موثر گراس روٹ لیول کی تنظیم کی بدولت ہی انتخابات میں اچھے نتائج کی امید رکھی جاسکتی ہے شہر میں پارٹی کا مضبوط اور موثر وجود فعال بنیادی تنظیموں کی مرہون منت ہے بے لوث ، نظریاتی ، فکری اور قوم ولی کے جذبے سے سرشار کارکن ہی ہمارا اثاثہ ہے انتہائی نا مساعد اور مشکل صورت حال کے باوجود 12 مئی کے جلسے میں کارکنان کی بھر پور شرکت لائق تحسین ہے عوامی نیشنل پارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھر پور تیاریوں کے ساتھ شرکت کرے گی اے این پی شہر کی واحد جماعت ہے جس نے پارٹی امیدواران کے لیے ٹکٹ کا اجراء شروع کردیا ہے اجلاس کے بعد سینیٹر شاہی سید کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام پارٹی کارکنان دیگر مسائل پر متوجہ ہونے کی بجائے پارٹی کے تنظیمی امور اور پارٹی کی مزید مضبوطی و فعالیت کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں ، پی ٹی ایم کے مطالبات جائز ہیں اور اے این پی کیلئے یہ مطالبات نئے نہیں بلکہ پارٹی یہ تمام مطالبات اپنے پلیٹ فارم سے کئی دہائیوں سے کرتی آئی ہے البتہ ہم ان تمام مسائل کا حل آئین اور قانون کے مطابق چاہتے ہیں اورانہیں فوری طور پرحل کیا جانا چاہئے ، ہمارے مرکزی صدر نے خود اسلام آباد دھرنے میں شرکت کر کے برملا اعلان کیا تھا کہ ان کے مطالبات جائز ہیں اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ اس کا فوری طور پر نوٹس لے کر رابطہ کیا جائے اور ان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں تاہم آج بھی ضرورت محسوس کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو سنجیدگی کے ساتھ حل کیا جائے ہم روز اول سے جمہوریت کی بالادستی ، آئینی و قانونی اور عدم تشدد کی بنیاد پر اپنی جدوجہدپر یقین رکھتے ہیں اورمستقبل میں بھی اسی بنیاد پر اپنی منزل کی جانب بڑھتے رہیں گے اے این پی کوئی غیر آئینی اور غیر قانونی راہ اختیار نہیں کرنا چاہتی بلکہ آئین اور قانون کے دائرے میں مطالبات کی منظوری اور مسائل کا حل چاہتی ہے ،، باچا خان بابا سے لے کر آج تک اے این پی نے کسی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کی، واضح کرتا ہوں کہ ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ملک میں امن کی بحالی اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز اپنا اپنا کردار ادا کرکے امن کی فضا کو بحال کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں،انہوں نے کہا کہ جمہوریت واحد نظام ہے جس میں ہم سب کی بقا ہے لہٰذا ملک میں اس نظام کو چلنا چاہئے ، جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو اس کا نقصان صرف ملک کو ہو گا، تشدد دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور عدم تشدد کے ماحول کو پروان چڑھانے کیلئے پر امید ہیں اے این پی جمہوری پارٹی ہے اور اپنے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے امن کی بحالی ،ملکی سلامتی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔