کالاباغ ڈیم سندھ کیلئے ڈیتھ وارنٹ ہے، ہم کسی بھی صورت میں کالاباغ ڈیم سمیت کوئی بھی سندھ دشمن منصوبہ قبول نہیں کریں گے، امیر بھنبھرو

بدھ 16 مئی 2018 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) سندھ نیشنل پارٹی کا مرکزی اجلاس ّج پارٹی کی مرکزی آفس سندھ مرکزی پر سندھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین امیر بھنبھرو کے زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں رمضان بلیدی، ڈاکٹر اصغر ڈاہری، نصرالله ابڑو، سائیں بخش بنگلانی، امیر قمبرانی، علی بخش مگسی، بلاول ڈاہری، ڈاکٹر دائود آتھو، حاکم ہالیپوٹو، عباس بھنبھرو، علی ڈاہری، منظور جمالی و دیگرنے شرکت کی۔

اجلاس میں سندھ میں پانی کی قلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں تارکین وطن کی آباد کاری، تارکین وطن کو شناختی کارڈ جاری کرنے اور سندھ میں پانی کی قلت کے خلاف 03 جون کو فاق کی علامت گورنر ہائوس کے سامنے دہرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پوری سندھ میں رابطہ مہم، سندھ کے دانشوروں، ادیبوں، سندھ دوستوں کو سندھ کے حقوق کی رابطہ مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے سندھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین امیر بھنبھرو نے کہا کہ انتہائی نازک دور سے گذرتے ہوئے ملک سے مذاق بند کیا جائے، کالاباغ ڈیم کا راگ جلتی پہ تیل کا کام کرتے ہو ئے منتشر قوم کو مزید منشتر کرکے ملک کے ٹوٹنے کا سبب بن سکتا ہے، یہ وقت پاکستان میں رہنے والی قوموں کو دھکیلنے کا نہیں بلکہ گلے لگانے کا ہے، کالاباغ ڈیم کا مطالبہ کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں ایسا مطالبہ نہ صرف سندھیوں کے زخموں پر نمک پاشی کے متعدراف ہے بلکہ ایسا مطالبہ کرنے والے ملک کی وحدت اور سلامتی کے دشمن ہیں۔

امیر بھنبھرو نے مزید کہا کہ اگر یہ روش جاری رہی اور پانی کی خود ساختہ قلت ختم نہ کی گئی تو مظلوم قوموں کے عوام آئین پاکستان کے ٹکڑے کرکے دریا میں بہا دیں گے۔ایک طرف یہ کہا جا رہا ہے کہ پانی کی قلت ہے دوسری طرف غیر قانونی گریٹر تھل کینال،تونسا، چشمہ کینالوں کو زبردستی بہایا جا رہا ہے، اور یہ سب کچھ سندھ کے حصے کا پانی ہے۔امیر بھنبھرو نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ پھر مردہ گھوڑے کالاباغ ڈیم کو زندہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، واپڈا اور ارسا کی طرف سے کالاباغ ڈیم کا مطالبہ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ملک کی تین اسمبلیوں کی طرف سے یکراء کالاباغ ڈیم کو مسترد کرنے کے باوجود کالاباغ ڈیم کے باربار مطالبے پر ملک کی قومی یکجہتی کو نقصان دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم سندھ کے لئے ڈیتھ وارنٹ ہے سندھ پہلے ہی پانی کی قلت کا سامنہ کر رہی ہے ، اور مردہ گھوڑے کو زندہ کرنے کے لئے سندھ کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

امیر بھنبھرو نے مزید کہا کہ پنجاب مسلسل سندھ کا پانی چوری کرکے سندھ کی معیشت کو تباہ و برباد کردیا ہے، سندھ میں پانی کی قلت ہونے کی وجہ سے سندھ کا عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ غربت کی انتہا یہ ہے کہ سندھ کی مائیں اپنے لخت جگروں کو لیکر پریس کلبوں کے سامنے بیچنے کی آوازیں لگا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا اور ارسا باربار کالاباغ ڈیم کا اشو پیدا کرکے سندھ کے حصے کا پانی چوری کرتے رہتے ہیں۔

ایک مرتبہ پھر کالاباغ ڈیم کا اشو پیدا کرکے سندھ کا پانی گریٹر تھل کینال، چشمہ لنک کینال، تونسہ لنک کینال سمیت دیگر کینالوں کے ذریعے پانی چوری کر رہا ہے۔ اس چوری کو چھپانے کے لئے سندھ دشمن منصوبے ڈیم کا گانا گایا جا رہا ہے۔ امیر بھنبھرو نے مزید کہا کہ ہم وقت کے حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہخدارا کالاباغ ڈیم جیسے سندھ دشمن منصوبے ختم کیئے جائیں ، ملک کی بقا و سلامتی کے لئے تینوں اسمبلیوں کی طرف سے مسترد کردہ منصوبے کو دوبارہ زندہ نہیں کیا جائے جس سے ہمارے پیاری ملک کی سلامتی خطرے میں پڑہ جائے، ہمارے بڑوں نے بڑی قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا ہے مگر کسی ایک صوبے کی ہٹ دہرمی کی وجہ سے ملک کو بھائی چارے کو نقصان نہیں پہنچایا جائے۔