شاہ نورا نی میں 50سولر سسٹم لگانے سے متعلق یو ایس ایڈ کے پراجیکٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد

مذکورہ پراجیکٹ میں شاہ نورانی کے دور افتادہ علاقے میں 50گھروں کو شمسی توانائی سے منسلک کیا گیا

بدھ مئی 23:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) شاہ نورا نی میں 50سولر سسٹم لگانے سے متعلق یو ایس ایڈ کے پراجیکٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا ،مذکورہ پراجیکٹ میں شاہ نورانی کے دور افتادہ علاقے میں 50گھروں کو شمسی توانائی سے منسلک کیا گیا ، یو ایس ایڈ سمال گرانٹ اینڈ ایمبیسیٹر ر فنڈز کے تحت خضدار کے علاقے یونین کونسل شاہ نورانی میں سولر پروجیکٹ کے حوالے سے اختتامی تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں علاقے کے معززین اور ٹی کے ایف کے افسران نے شرکت کی ،مقررین نے پروجیکٹ کو سراہتے ہوئے کہاکہ دنیا کے جدید ممالک بھی سولر ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں ،ایک اندازے کے مطابق اس پراجیکٹ سے یو سی شاہ نورانی کے 350سے زائد افراد کو ایک طویل عرصے کیلئے بجلی کی فراہمی ممکن ہوگئی ہے ۔