گدو مظفرگڑھ ٹرانسمیشن لائن میں خرابی دور کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں، لاہور میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے، ترجمان وزارت پاور ڈویژن

بدھ 16 مئی 2018 23:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) گدو مظفرگڑھ ٹرانسمیشن لائن میں خرابی دور کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں جبکہ لاہور میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق لاہور میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے اور تمام شمالی اور جنوبی علاقوں میں بجلی سسٹم میں پائی جانے والی خرابی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد، سرگودھا اور جھنگ کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :