Live Updates

ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

بدھ 16 مئی 2018 23:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ایس ایس پی تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بریت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔بدھ کو وفاق نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاق نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے اپیل دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو ایف آئی آر میں خاص کردار کے ساتھ ملزم نامزد کیا گیا ہے، ان کا جرم ثابت کرنے کے لیے شواہد بھی ریکارڈ پر موجود ہیں۔

دائر درخواست میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2014 کے پی ٹی آئی کے دھرنے کے کیس میں اس وقت کے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کے کیس میں عمران خان کو بری کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات