اسلام آباد ہائی کورٹ ، علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت (کل ) تک ملتوی

بدھ مئی 23:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت (کل )جمعرات تک ملتوی کر دی ہے ۔بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کی درخواست گزار شہزاد صدیق علوی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر ڈپٹی انارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اخیتار کیا کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف ملک سے باہر ہیں ،اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایاگیا۔

علی جہانگیر صدیقی کی جانب سے وسیم سجاد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور جواب عدالت میں جمع کرایا۔۔سماعت کے دوران علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کی سمری سربمہر لفافے کے ذریعے عدالت میں پیش گئی ۔۔سماعت کے دوران عدالتی کی جانب سے مقرر کردہ عدالتی معاونین امریکہ میں تعینات سابق سفیر جہانگیر اشرف قاضی اور سابق سیکرٹری خارجہ انعام الحق ،سینئر وکیل مخدوم علی خان اور بابر ستار ایڈوکیٹ نے تحریری جواب جمع کروا دیئے ۔۔عدالت نے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔