Live Updates

سپریم کورٹ نے فیصل آباد میں قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کی دائر اپیل خارج کر دی

بدھ 16 مئی 2018 23:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے فیصل آباد میں قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم عمران خان کی جانب سے اپنی بریت کیلئے دائر اپیل خارج کر دی ہے، بدھ کوقائم مقام چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بنچ نے ملزم کی لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائراپیل کی سماعت کی ، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ملزم کی اپیل خارج کردی، یا د رہے کہ ملزم عمران خان نے 2009 میں فیصل آباد میں مختار عرف مکھا نامی شخص کو قتل کردیا تھا، جس پر ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت سنائی تھی ،جس کے خلاف اپیل پر ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا،جس کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے ملزم نے سپریم کورٹ سے رجو ع کیا تھا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات