پشاور،رمضان میں گیس کی فراہمی میں کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،جی ایم سوئی گیس

بدھ 16 مئی 2018 23:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن اور پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کے افسران کے مابین حیات آباد ضلعی آفس میں ملاقات ہوئی اس موقع پر جنرل مینجر سوئی گیس ارباب ثاقب نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران عوام الناس کو گیس کی فراہمی کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے ،بس ریپڈ ٹرانزٹ پر جاری کھدائی کے کام کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے کام کیا جائے تاکہ اس دوران کسی بھی قسم کی گیس پائپ لائنز کی لیکج کا مسئلہ سامنے نہ آئی.

(جاری ہے)

رمضان المبارک کہ مقدس مہینے کے دوران تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو 24گھنٹے گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا. اس موقع پر ڈی جی پی ڈی اے نے سوئی گیس حکام کی جانب سے تعاون پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی کہ دوران بعض اوقات گیس منقطع ہونے کے واقعات رونما ہوئے لیکن جس محنت سے سوئی گیس اہلکاروں نے بروقت امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے کام کیا وہ قابل تقلید ہی. بی آر ٹی پر کام کرنے والے اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاتی کر دی گئیں ہیں کہ کھدائی کہ دوران دیکھ بھال کر کام کیا جائی. دونوں محکموں کی جانب سے میگا پراجیکٹ کی تکمیل تک باہمی اشتراک سے کام کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی.