ریحان ہاشمی کے ہاتھوں تیسرے ناظم آباد جیم خانہ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

افتتاحی میچ میں قاسمی کرکٹ کلب نے یونائٹیڈ اسٹارز کو ۷۶/ رنز سے ہرادیا، محمد شہزاد مین آف دی میچ قرارپائے

بدھ 16 مئی 2018 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے تیسرے ،ناظم آبادجیم خانہ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر انہوںنے ٹورنامنٹ انتظامیہ اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی گرتی ہوئی ساکھ کو بہتر کرنے کے لئے باقاعدگی کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد ضروری ہیں۔ جبکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب متوجہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

انہوںے ٹورنامنٹ انتظامیہ کو بلدیہ وسطی کی جانب سے کھیل کے میدانوں کی بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ابراہیم بھائی ،متعلقہ یوسی چیئرمین حبیب احمد،زوہیب اقبال ، فوکل پرسن بلدیہ وسطی نبیل احمد،چیئرمین تعلیمی کمیٹی تابش جیلانی یونین کمیٹی 43 کے وائس چیئرمین آصف ،یوسی و ائس چیئرمین مقصود احمد ،آرگنائزر فہیم خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ میںقاسمی کرکٹ کلب نے یونائٹیڈ اسٹارز کرکٹ کلب کو 67/رنز سے شکست دے دی۔ قاسمی کرکٹ کلب کے اسٹا ر بیٹسمین محمد شہزاد نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ۹/چوکوں اور ۳/چھکوں کی مدد سے ۷۷/رنز اسکور کئے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی بلدیہ وسطی کی حدود میں کھیلوں کی سرگرمیوں اورباصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بلدیہ وسطی میں ایسے کئی کھیل کے میدانوں کو دوبارہ نوجوانوں کے لئے کھیلنے کے قابل بنایا گیا ہے کہ جن کی حالت خراب اور ناگفتہ بہ تھی ۔

متعلقہ عنوان :