سندھ پولیس ڈسٹرکٹ ویسٹ کی جانب سے منگھوپیر سلطان آباد میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

بدھ مئی 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) سندھ پولیس ڈسٹرکٹ ویسٹ کی جانب سے منگھوپیر سلطان آباد میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ویسٹ عمر شاھد حامد ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ اور اورنگی ڈویژن کے تھانیداروں سمیت تمام چوکی انچارج موجود تھے۔ فری میڈیکل کیمپ میں علاقہ معززین بالخصوص محسود برادری کے مشران بھی شریک ہوئے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے علاقہ معززین کیساتھ بات چیت کی علاقائی مساہل بالخصوص امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی۔ فری میڈیکل کیمپ میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باوجود بزرگ خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا مفت ادویات دی گئیں ۔ علاقہ معززین منور خانان خان امان اللہ محسود شاہ فیصل محسود سمیع اللہ محسود عبدالوحید محسود و دیگر نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر سندھ پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او منگھوپیر حاجی ثنااللہ نے فری میڈیکل کیمپ کے حوالے سے انتظامات کیئے جبکہ ایس ایچ او سرجانی ایس ایچ او پیرآباد ایس ایچ او پاکستان بازار ایس ایچ او مومن آباد ایس ایچ او اورنگی ٹاون ایس ایچ او اقبال مارکیٹ بھی فری میڈیکل کیمپ منگھوپیر سلطان آباد میں شریک تھے ۔ ایس ایس پی ویسٹ عمر شاھد اور ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ نے رمضان المبارک میں سکیورٹی کے حوالے سے تمام تھانیداروں کو ہدایات جاری کی۔