پشاور، سرکاری کالجوں میں داخلوں کی شرح میں21فیصد جبکہ جامعات میں 43فیصد اضافہ ہوا ،پانچ سالہ رپورٹ
بدھ 16 مئی 2018 23:42
(جاری ہے)
سرکاری جامعات کو مالی طور پر مستحکم بنانے اور انکے انتظام کو بہتر طور انجام دینے کی غرض سے یونیورسٹی سپورٹ پروگرام کے تحت کثیر مالی معاونت کی گئی۔
گزشتہ ادوار حکومت کے مقابلے میں جامعات کے بجٹ میں 79فیصد اضافہ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے صوبے میں خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے،کالجوں کے علاوہ صوبے میں دو خواتین یونیورسٹیاں، صوابی اور مردان میں بنائی گئی ہیں اسکے علاوہ پاکستان میں پہلی بار ڈگری لیول پر دو ہوم اکنامکس کالجز ایبٹ آباد اور نوشہرہ میں قائم کیے گئے ہیں جبکہ دو کامرس کالجز بھی بنائے گئے ہیں۔خواتین میں اعلیٰ تعلیم کے رجحان کو بڑھانے کی غرض سے کالجوں میں داخلے کی عمر کی حدبندی بھی ختم کی گئی ہے ۔سرکاری کالجوں اور جامعات کے کام کو بہتر بنانے کے لیے کارکردگی کی بنیاد پرانعامی فنڈز فراہمی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔اس ضمن میں جامعات کے لیی760ملین روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے جو کہ مختلف تعلیم اہداف کے حصول اور بہترین کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے تقسیم کی جائے گی۔ کارکردگی کی بنیاد پر 2016میں 50ملین روپے کی انعامی رقم 36کالجوں میں تقسیم کی گئی جبکہ رواں سال بھی 40ملین روپے کی منظوری دی جاچکی ہے۔اعلیٰ تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی سوچ کے پیش نظر اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے فیکلٹی سپورٹ پروگرام کا بھی اجراء کیا گیا جسکے تحت مختلف کالجوں کے اساتذہ کو ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کیلئے مالی معاونت فراہم کی گئی، اس پروگرام سے 2015-16کے دوران 285ایم ایس /ایم فل اور113پی ایچ ڈی فیلوز کی مالی مدد کی گئی۔ کالجوں میں معیار تعلیم کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بی ایس پروگرام کو بھی توسیع دی گئی ۔2013سے قبل صوبے میں صرف 37کالجوں میں بی ایس ڈگری دی جاتی تھی جسے اب 99کالجز تک وسعت دی گئی ہے۔صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی کارکردگی پر نظر رکھنے اور انکی حاضری یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام متعارف کیا گیا جبکہ 185جنرل اور 31کامرس کالجوں میں بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب بھی کی جا چکی ہے۔ پانچ سالہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں پہلے سے موجود 11عوامی لائبریریوں کی تعداد بھی11سے بڑھا کر14کر دی گئی ہے،نئی لائبریریاں کوہاٹ،لکی مروت اور چترال میں بنائی گئی ہیں اسکے علاوہ تحقیقاتی کام میں معاونت کے سلسلے میں طالب علموں کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ڈیجیٹل لائبریر ی تک گھر بیٹھے رسائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس سی10ہزار طالبعلم مستفید ہورہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.