پشاور،صوبہ بھر کے سرکاری کالجز میں ڈینگی سے بچائوکے بارے میں آگاہی مہم

بدھ مئی 23:42

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) چیف سیکرٹری خبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کے سرکاری کالجز میں ڈینگی سے بچائوکے بارے میں آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے گزشتہ روز گورنمنٹ کامرس کالج اینڈ مینجمنٹ سائنسز پشاور میں ڈینگی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ماہرین نے ڈینگی سے بچائو اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق شرکاء کوآگاہ دی ، سیمینار میں ملٹی میڈیا کے ذریعے طلبہ کو آگاہی فراہم کی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ عملی طور پر ڈینگی سے تحفظ ممکن ہے ، تقریب سے خطاب میں اسلامی سکالر علامہ مقصود احمدسلفی کا کہنا تھا کہ اسلام نے ہمیں تمام بیماریوں سے بچائو کی ترکیبیں آج سے چودہ سو سال قبل ہی بتا دی تھیں، رسول پاکﷺ رات کو چادر اوڑھ کر سوتے تھے کہ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ رات کو سوتے وقت کوئی بھی چادر استعمال کی جائے تو ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بچاجاسکتا ہے، اسی طرح اسلام نے صفائی کی بھی خاص طورپر تاکید کی ہے جس کی بدولت ہم ڈینگی کے علاوہ دیگر موذی بیماریوں سے بھی اپنے آپ کو بچاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :