کرم ایجنسی میں ایک ماہ سے جاری کرم ایجنسی سپورٹس گالا اختتام پذیر

بدھ مئی 23:42

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس فاٹا کے زیر اہتمام کرم ایجنسی میں ایک ماہ سے جاری کرم ایجنسی سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا اس سلسلے میں اختتامی تقریب جناح سول سٹیڈیم پارچنا میں منعقد ہوئی اس موقع پر پی اے نصر اللہ ‘اے پی اے کرم مفتاح اللہ ‘سپورٹس آفیسر کرم امجد حسین‘ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نواز خان ‘اے ڈی اعوان حسین سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘ ڈائریکٹوریٹ آف فاٹا کی جاری پریس ریلیز کے مطابق سپورٹس گالا میں کرکٹ ‘فٹبال ‘والی بال ‘بیڈمنٹن ‘باسکٹ بال اور دیگر گیمز کے مقابلے منعقد ہوئے‘ سپورٹس گالا میں اپر کرم‘لوئر کرم اور سینٹرل کرم کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی ‘ نتائج کے مطابق فٹبال فائنل میں سٹیڈیم الیون نے صادق الیون کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ‘والی بال کے فائنل میں آرمی کالونی نے بورکی الیون کو ہرایا ‘باسکٹ بال کے فائنل میں ریاض الیون نے کرم الیون کو شکست دی جبکہ بیڈمنٹن کے فائنل میں نواز حسین اور ابرار حسین نے ذیشان حیدر اور عابد حسین کو ہرایا ‘سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی نصر اللہ اور اے پی اے مفتاح اللہ نے کہا کہے بہترین طریقے سے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا پاک آرمی ‘سپورٹس آفیسر امجد حسین ‘پولیٹیکل انتظامیہ اور مشران علاقہ نے مقابلوں کے انعقاد میں اہم ترین کردار ادا کیا ان کی کاوشوں سے مقابلے کامیاب سے منعقد ہوئے اور کھلاڑیوں کو اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اس قسم کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرتے رہیں گے تا کہ وہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام روشن کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آخر میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کٹس تقسیم کیں ۔