کوئٹہ،احتساب عدالت کوئٹہ میں سرکاری گندم خرد برد کیس میں سابق صوبائی وزیر اسفند یار کاکڑ اور دیگر پیش

سماعت کے دوران گواہ محمد صابر کا بیان قلمبند کئے گئے آئندہ سماعت پر گواہ کے بیان پر جرح مکمل کی جائے گی

بدھ 16 مئی 2018 23:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں سرکاری گندم خرد برد کیس میں سابق صوبائی وزیر اسفند یار کاکڑ اور دیگر پیش ہوئے استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ ٹو کے جج پذیر احمد بلوچ کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر خوراک اسفندیار کاکڑ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران گواہ محمد صابر کا بیان قلمبند کئے گئے آئندہ سماعت پر گواہ کے بیان پر جرح مکمل کی جائے گی عدالت نے کیس کی سماعت 24 مئی ملتوی کردی گئی سابق صوبائی وزیر خوراک و دیگر ملزمان پر قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :