پنجگور، بلوچستان کی اصل احساس محرومی کرپشن لوٹ مار ہے،حاجی سعید اللہ بلوچ

جہاں بلوچستان کے قومی خزانے کو بے دریغ سے لوٹ جاتا ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں ،سالانہ تین تین ارب روپے بلوچستان کی تعمیر وترقی کے نام پہ بجٹ پیش کیا جاتاہے لیکن ان میں تین ارب روپے کا کام بمشکل کیا جاتا ہے باقی تمام قومی خزانے کو مشیرو وزیر مال غنیمت سمجھ کر لوٹ لیتے ہیں،گزشتہ سال پنجگور میں کروڑوں روپے سولر کیلئے ریلیز کیئے گئے، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پریس کانفرنس

بدھ 16 مئی 2018 23:32

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر حاجی سعید اللہ بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کی اصل احساس محرومی کرپشن لوٹ مار ہے جہاں بلوچستان کے قومی خزانے کو بے دریغ سے لوٹ جاتا ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں ،سالانہ تین تین ارب روپے بلوچستان کی تعمیر وترقی کے نام پہ بجٹ پیش کیا جاتاہے لیکن ان میں تین ارب روپے کا کام بمشکل کیا جاتا ہے باقی تمام قومی خزانے کو مشیرو وزیر مال غنیمت سمجھ کر لوٹ لیتے ہیں،گزشتہ سال پنجگور میں کروڑوں روپے سولر کیلئے ریلیز کیئے گئے جس کا مقصد غریبوں کی داد رسی کی جائے لیکن کروڑ وں روپے کے سولر اسکیم چند مخصوص لوگوں کے خاندانوں اور کیسے اور کہاں غائب ہوئے کسی کوپتہ نہیں چلا ،ہم مسلم لیگ کے پلیٹ میں بلوچستان کے سخت مشکلات حالات میں سیاست کی اس وقت مسلم لیگ کے جھنڈے کو لہرنا گناہ سمجھ جاتا تھا لیکن ہم نے اپنے عوام کی خاطر اس مشکل حالات کا سامنا کیا اور ہر مشکلات کے زہیر کا گھونٹ پی لیا ،اس لئے کہ آنے والے وقتوں میں ہم عوام کو ایک بہتر ریلیف دے سکیں لیکن یہ ریلیف جو پاس تو ہوئے لیکن تمام فنڈز کرپشن کی نذر ہوئے اس حوالے سے ہم نے تمام تحقیقاتی اداروں کو اور پاکستان پی ڈبلیو ڈی سمیت ضلعی انتظامیہ کو ہم نے لیٹر کیا انہوں نے باقائدہ پنجگور کے سولر اسکیم کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیم بھیج دی لیکن افسوس ٹیم کے ذمہ دار مطلوبہ ٹھیکیدار سے ساز باز کرکے چلتے بنے ،گر بلوچستان کے تحقیقاتی ادارو ں کی تحقیقات پیسہ بھٹورنا ہے تو عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائے اسمبلی میں باقائد قرار داد پیش کیا جائے کہ قومی خزانے کی لوٹ مار کرپشن میں کوئی سزا جز ا نہیں ہے ،انہوں نے کہاہے ہم اپنے ڈسٹرکٹ کے تمام نیک و بد کے مالک ہیں ہمارے علاقے کے نام سے کسی بھی کرپشن کے ساتھ نہیں ہیں انکے خلاف احتجاج کریں گے باقائدہ سی پیک روڑ کو بلاک کریں گے انہوں نے مطالبہ کیا ہے اعلی حکام انکا نوٹس لے بصورت دیگر ہم سخت لائحہ عمل طے کریں گے۔