کوئٹہ،بلوچستان ہائیکورٹ میں کرپشن کیس میں گرفتار محکمہ انڈسٹریز کے سابق ایکسین عدیل انور کی درخواست ضمانت پر سماعت

بدھ مئی 23:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ میں کرپشن کیس میں گرفتار محکمہ انڈسٹریز کے سابق ایکسین عدیل انور کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر پر مشتمل بینچ نے سماعت کی نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر ریاض ترین عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران فریقین کے وکلا نے دلائل مکمل کر لئے عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔