ماہِ رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا ،مفتی منیب الرحمن

بدھ 16 مئی 2018 23:44

ماہِ رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا ،مفتی منیب الرحمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظرآگیاہے ،جمعرات 17مئی کوپہلا روزہ ہوگا ۔دریں اثنا مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت دفتر محکمہٴ موسمیات میٹ کمپلیکس یونیورسٹی روڈ ،کراچی میں منعقدہوا۔

اجلاس میںمرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان مولانا سید عبدالخبیر آزادO مولانا محمد یٰسین ظفر Oمولاناڈاکٹر عبدالرشید الازہریOڈاکٹر حافظ عبدالغفورOمولاناحافظ عبیداللہ پنہوارOمولانامیاں عنایت الرحمن Oمولانا عبدالعزیز اًشعرOمفتی محمد عارف سعیدیOمولانا محمد ظفر سعیدیOمولانااخوندزادہ سید عبدالمبین شاہ بخاریOمولاناعبدالمالک بروہیOمولانا قاری سید اختر شاہOمولانا سید خالد محمود ندیم Oعلامہ پیر سید شاہد علی شاہ جیلانیOمولانا محبوب علی سہتوOآغاگوہرعلیOجناب غلام مرتضیٰ(سپارکو) اورزونل کمیٹی کراچی کے ارکان Oمولاناحافظ محمد سلفی Oمولانا صابر نورانی Oمولانافیروزالدین رحمانی اورعلامہ علی کرار نقوی نے شرکت کی ڈائرکٹر جنرل وفاقی وزارتِ مذہبی اُمورجناب نورسلام شاہ نے رابطہٴ کار اورچیف میٹرولوجسٹ محکمہٴ موسمیات عبدالرشید نے اہتمام کے فرائض انجام دیئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز پر منعقد ہوئے ۔اپر دیر ،کوئٹہ ،بونیر ،ایبٹ آباد ،جیب آباد اور متعدد مقامات سے شہادتیں موصول ہوئیں ،درجنوں علماء نے چاند دیکھا ،لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم رمضان المبارک 1439؁ھ جمعرات 17مئی 2018؁ء کو ہوگا۔