مسلم عوام مظلوم اور نہتے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم نہیں کریں گے ، حافظ نعیم الرحمن

ْجذبہ جہاد اور شوقِ شہادت کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی،امیر جماعت اسلامی کراچی

بدھ 16 مئی 2018 23:44

مسلم عوام مظلوم اور نہتے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور بیت المقدس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ نہتے فلسطینی مسلمان خواتین ، بچے ، بزرگ اور جوان امریکہ کی سرپرستی اور پشت پناہی میں اسرائیلی غاصب افواج کے سامنے عزم و ہمت کی چٹان بنے ہوئے ہیں اور تمام تر مظالم اور بد ترین ریاستی جبر وتشدد کے باوجود قبل? اول کی آزادی سے دستبردار نہیں ہوئے ہیں ، چند ایک کے سوا عالم اسلام کے حکمران امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں لیکن مسلم عوام مظلوم اور نہتے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم نہیں کریں گے ، جذبہ جہاد اور شوقِ شہادت کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کراچی پریس کلب پر جے آئی یوتھ کراچی کے تحت احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی ، بچوں سمیت 60سے زائد فلسطینی مسلمانوں کی شہادت اور ڈھائی ہزار مسلمانوں کے زخمی ہونے کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہا ر یکجہتی کے طور پر منعقد کیا گیا تھا۔

مظاہرین نے امریکہ ، اسرائیل، بھارت اور اقوام متحدہ کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور بر جوش نعرے بھی لگائے ، جن میں یہ نعرے شامل تھے ، نعرہ تکبیر اللہ اکبر ، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ ، مردہ باد مردہ باد امریکہ مردہ باد ، جو امریکہ کایار غدار ہے غدار ہے۔مظاہرے سے مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سکریٹری علامہ صادق جعفری ،جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر یونس بارائی ،فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری صابر ابو مریم ،جے آئی یوتھ کراچی کے صدر حافظ بلال رمضان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع غربی عبد الرزاق خان ، امیر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم عبد الجمیل ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، جے آئی یوتھ کے جنرل سکریٹری عارف غزنوی اور دیگر بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان قبل?? اول پر اسرائیلی قبضے کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس میں منتقلی اور اسرائیل کی حالیہ درندگی کے خلاف جمعہ 18مئی کو متحد ہ مجلس عمل کے تحت ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا اور کراچی میں بھی شہر بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

امریکہ اور سرائیل کے خلاف احتجاج مزید آگے بڑھے گا۔ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ امت مسلمہ کے اس اہم مسئلے پر صرف زبانی جمع خرچ کرنے اور بیانات دینے کے بجائے عملی اور ٹھوس اقدامات کرے۔ صرف قرارداد منظور کرنے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ امریکہ اور اسرائیل سے مقابلہ کرنے کے لیے غیرت مند اور نڈر قیادت کی ضرورت ہے۔ ایران ، ترکی ، ملائشیا اور انڈونیشنا کے سوا پوری او آئی سی خاموش ہے۔

عالم اسلام کے حکمرانوں کو بھی بیدار کرنا ہوگا اور امریکہ کے غلام حکرانوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ عالمی سطح پر مسلمانوں کے اتحاد کو منظم اور مستحکم کرنا ہوگا۔ اتحاد امت سے عالمی چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔صادق جعفری نے کہا کہ جماعت اسلامی مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرے کاانعقاد کیا اور سلام پیش کرتا ہوں فلسطینی عوام کو جنہوں نے عزیمت کا راستہ اختیار کر کے امریکا اور اس کے حواریوں کوٍ یہ پیغام دیا ہے کہ القدس فلسطین کا دارالحکومت ہے اور ہمیشہ سے رہے گا۔

یونس بارائی نے کہاکہ امریکی استعمار اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام 30مارچ یوم الارض کے دن سے لے کر آج تک امریکا اور اسرائیل کے سامنے عزیمت کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور فلسطینی بھائیوں کا عزم توانا ہے کہ ہم کسی صورت بھی امریکی سرپرستی قبول نہیں کریں گے۔صابر ابو مریم نے کہاکہ جے آئی یوتھ مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے ہمیشہ کی طرح امریکہ اور اس کے حواریوں کے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے اس کی شناخت کوئی مسخ نہیں کرسکتا۔#