پنجاب اسمبلی کا ایوان، 9بلوں کی منظوری ، تین بل متعارف

بدھ 16 مئی 2018 23:53

لاہور۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی کے ایوان نے 9بلوں کی منظوری جبکہ تین بل متعارف کرا دئے،،پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے 5منٹ کی تاخیر سے سپیکر رانا محمد اقبال خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں تین محکموں زراعت،داخلہ،تحفظ ماحول کے متعلق وزیر زراعت نعیم بھابھہ،پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ علی اصغر منڈا اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات نے سوالوں کے جوابات دئے ، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تین بل مسودہ قانون(پنجاب ترمیم) ڈرگز،مسودہ قانون لیگل ایڈ پنجاب اورمسودہ قانون کریمینل پراسیکیوشن سروس انسپیکٹوریٹ2018ء ایوان میں پیش کئے گئے جنہیں متعلقہ قائمہ کمیٹیز کے سپرد کرکے رپورٹ طلب کر لی گئی۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں 9بل مظور کر لئے،پہلا بل مسودہ قانون تحفظ گواہ پنجاب 2016ء (مسودہ بابت2018ء دوسرا مسودہ قانون (ترمیم) گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن پنجاب2018(مسودہ قانون نمبر16بابت2018)تیسرا مسودہ قانونیونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول پنجاب 2018(مسودہ قانوننمبر22بابت2018)چوتھا مسودہ قانون(ترمیم)(تنسیخ)بانڈڈ لیبرسسٹم پنجاب2018(مسودہ قانون نمبر19بابت2018)پانچواںمسودہ قانون (پنجاب ترمیم) دھماکہ خیز مواد2018(مسودہ قانون نمبر14بابت2018)چھٹامسودہ قانون(پنجاب ترمیم ) رجسٹریشن2018(مسودہ قانون نمبر11بابت2018)ساتواں مسودہ قانون(پنجاب دوسری ترمیم)رجسٹریشن2018(مسودہ قانون نمبر17بابت2018) آٹھواںمسودہ قانون (ترمیم) مالیہ اراضی پنجاب2018(مسودہ قانون نمبر11بت2018) نواںمسودہ قانون زرعی مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی پنجاب2018(مسودہ قانون قانون نمبر20بابت18 20) ہین جنہیں ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دی،ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر نے اجلاس آج جمعرات کی صبح11بجے تک کے لئے ملتوی کردیا۔