Live Updates

لاہور پولیس نے رمضان المبارک کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا

بدھ 16 مئی 2018 23:55

لاہور۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) لاہور پولیس نے رمضان المبارک کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا، رمضان المبارک کے دوران 12 ایس پیز، 35ڈی ایس پیز،84ایس ایچ اوز اور12 ہزار سے زائد جوان سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے، رمضان المبارک میں مساجد و امام بارگاہوں کو تین کیٹیگریز اے،بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے،کیٹیگر ی اے میں 113،کیٹیگری بی میں 1769اور سی میں 3622مساجد و امام بارگاہوں کو شامل کیا گیا ہے،پولیس اہلکاروں کے علاوہ 13ہزار سے زائد رضا کار بھی مساجد و امام بارگاہوں پر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے ،سحری، افطاری و نماز تراویح کے اوقات میں پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جائیگی،شہر میں 32رمضان بازاروں اور 301مدنی دستر خوانوں کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی، حساس مساجد و امام بارگاہوں کے ارد گرد ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر گشت کو یقینی بنائیں، مساجد و امام بارگاہوں میں داخل ہونے والے ہر شخص کی جسمانی تلاشی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر معین مسعودنے بتایا کہ سکیورٹی پلان کے مطابق رمضان المبارک کے دوران شہر میں حساس علاقہ جات میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران حفاظتی انتظامات کے اوور آل فوکل پرسن ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی ہونگے۔ایس پی ہیڈ کواٹرز عاطف نذیر پولیس اہلکاروں کے لاجسٹک اور ویلفیئر آفیسر ہونگے۔ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقہ جات میں مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین سے مکمل رابطہ اور کوآرڈینیشن میں رہیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات