Live Updates

شکریہ نواز شریف!

وہ معاملہ جس پر تحریک انصاف سابق وزیراعظم کا شکرگزار ہونے پر مجبور ہوگئی

muhammad ali محمد علی بدھ 16 مئی 2018 21:14

شکریہ نواز شریف!
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) وہ معاملہ جس پر تحریک انصاف سابق وزیراعظم کا شکرگزار ہونے پر مجبور ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی جانب سے تحریک انصاف پر کی جانے والی تنقید کے بعد عمران خان نے بھی بھرپور ردعمل دیا ہے۔ بدھ کے روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ محبت دکھا کر نااہل قرار دیے جانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی پارٹی کے حق میں مہم چلا رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنا یہ پیغام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کیا۔ عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ نواز شریف کا مودی سے محبت جتانے کا مقصد کاروباری مفادات کو تحفظ دینا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلانے پر نواز شریف کو سراہتا ہوں۔ ناہال قرار دیے گئے سابق وزیر اعظم نواز شریف جس طرح مودی کی زبان بول رہے ہیں، اسی باعث بڑی تعداد میں لوگ ن لیگ کو چھوڑ دیں گے اور تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ لوگ ن لیگ سے آئیں گے کہ شاید پی ٹی آئی بھی انھیں نہ لے سکے۔ اس سے قبل بدھ کے روز احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران نااہل قرار دیے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ نواز شریف نے تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک 'پگڑی اچھال' پارٹی ہے جس کا کوئی کردار اور نظریہ نہیں ہے۔

جب ایک صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ تحریک انصاف نے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان کے معاملے پر آپ کے قومی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے، تو اس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ ، تحریک انصاف کا نہ کوئی کردار ہے اور نہ نظریہ۔ یہ ایک گندی زبان والی اور پگڑی اچھال پارٹی ہے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والی پارٹی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات