کوئٹہ شہر میں پولیس کی کارروائیاں، موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کے دو کارندوںسمیت تین افرادگرفتار ،مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

بدھ 16 مئی 2018 23:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) کوئٹہ شہر میں پولیس کی کاروائیاں موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کے دو کارندوںسمیت تین افرادگرفتار مسروقہ موٹرسائیکل برآمد، ایس ایس پی آپریشنزکوئٹہ نصیب اللہ خان کے مطابق پولیس نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث دو ملزما ن علی جان اور محمد صدیق کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی اس کے علاوہ پولیس نے 2014کے ایک مقدمے میں اشتہاری ملزم غلام حیدر کو بھی گرفتار کر لیا ،تمام ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :