نارنگ منڈی کے رہائشیوں کا پولیس گردی کے خلاف پورے گائوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 17 مئی 2018 00:02

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ کوٹ نواب مشمولہ جے سنگ والا میں پولیس گردی کے خلاف پورے گائوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پولیس اور آر پی او شیخوپورہ رینج سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ بتایا جاتا ہے کہ نارنگ منڈی پولیس کے ایس ایچ او رانا اعظم علی اور فاروق احمد اے ایس آئی نے گیارہ پولیس اہلکاروں کی مدد سے دن دہاڑے مسلم لیگی رہنما چودھری زکاء اللہ ہنجرا کے ڈیرہ کوٹ نواب پر ہلہ بول دیا لاک شدہ گھر کے تمام تالے ہتھوڑوں کی مدد سے توڑ دیے تمام سامان بکھیر دیا اور فرنیچر توڑ دیا گھر کی بیرونی دیواریں گرا دیں اور گھر میں شدید توڑ پھوڑ کی کئی گھنٹے تک گھر کی تلاشی لیتے رہے بعد ازاں جاتے وقت چار قیمتی موبائل اور الیکٹرونک ٹارچ بھی لے گئے چودھری زکاء اللہ ہنجرا نے میڈیا کو بتایا میرے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہوئی ہے آج تک میرے خلاف کوئی مقدمہ نہ ہے ہم اہلخانہ شاپنگ کے لیے شہر گئے ہوئے تھے کہ ہماری عدم موجودگی میں پولیس نے غنڈہ گردی کی انتہا کر دی ہے اب پولیس والوں کا کہنا ہے کہ کسی اور گھر جانا تھا در اصل غلط فہمی کی بنا پر واقعہ رونما ہواعلاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شریف النفس شخص چودھری زکاء اللہ ہنجرا کے گھر پر پولیس گردی کی بھر پور مذمت کی ہے اور اسے ظلم و زیادتی کی ہے اور حکومت سے سخت نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔