خیرپور پولیس کی کاروائی، قتل میں ملوث 6ملزمان گرفتار

جمعرات 17 مئی 2018 00:02

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) خیرپور پولیس کی کاروائی قتل میں ملوث 6ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب تھانہ اگڑا کی حدود قتل ہونے والا نوجوان محمد یوسف مرکھنڈ کے قتل کا ایس ایس پی خیرپور شبیر احمد سیٹھار نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او اگڑا کو قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیے جس پر ایس ایچ او اگڑا نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 6ملزمان عیدن جتوئی ،امتیاز احمد جاگیرانی ،صدام حسین جاگیرانی ،غلام شبیر جاگیرانی ،اعجاز احمد کلہوڑو ،قربان علی مر کھنڈ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :