Live Updates

آصف علی زرداری کی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد

جمعرات 17 مئی 2018 00:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے پر دنیا بھر کے مسلمانوں خاص طور پر ہم وطن مسلمانوںکو مبارکباد دی ہے۔ ایک پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ انتہائی برکتوں والا مہینہ ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں چاہیے کہ ہم نبی پاک حضرت محمد مصطفی ﷺکی سیرت مبارک پر عمل کرتے ہوئے دکھی اور ضرورتمند بھائیوں کا خیال رکھیں، صبراور برداشت کے زریں اصولوں کو مشعل راہ بنائیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے نبی پاکﷺ کے راستے کو مشعل راہ بناتے ہوئے پرامن اور مہذب معاشرے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات