پولیس اسسٹنس لائنز سے سال رواں کے دوران18156 لوگوں کو مختلف نوعیت کی سہولیات فراہم کی گئیں،کوہاٹ پولیس

جمعرات 17 مئی 2018 00:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) کوہاٹ میں شہریوں کی روزمرہ خدمات کیلئے قائم پولیس اسسٹنس لائنز سے سال رواں کے دوران18156 لوگوں کو مختلف نوعیت کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔پولیس اسسٹنس لائنز کے زیر اہتمام عام شہریوں کو روزمرہ زندگی کے مسائل کے حل کیلئے ایک ہی چھت کے نیچے کم وقت میں جو خدمات مہیا کئے گئے ہیں ان میں پولیس سیکیورٹی کلئیرنس سرٹیفیکیٹس،گاڑیوں کے دستاویزات کی تصدیق،گمشدہ اشیاء کی رپورٹیں،ون کلک ایس او ایس موبائل فون سیکیورٹی سروس،پولیس کے ذریعے چال چلن کی تصدیق،بچوں کی گمشدگی ،مفت قانونی رائے اور کرایہ کے گھروں و دیگر عمارتوں کے حوالے سے انفارمیشن فارم کی تصدیق شامل ہیں۔

ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کے دفتر سے جاری معلومات کے مطابق کوہاٹ میں سال 2014کے دوران عام شہریوں کو روزمرہ زندگی کے مسائل کے حل کیلئے قائم پولیس اسسٹنس لائنز (PAL )آفس میں رواں سال 2018؁ء کے اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 18156شہریوں کو مختلف نوعیت کی ضروری خدمات کو مئوثر طریقے سے یقینی بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس اسسٹنس لائنز نے سال رواں 3000افرادکو پولیس سیکیورٹی کلئیرنس سرٹیفیکیٹس جاری کئے ۔

اسی مدت میں کرایہ کی عمارتوں کے حوالے سے ضلع بھر میں1456ٹیننٹ انفارمیشن فارم(TIF) کی تصدیق کی گئی جن میں زیادہ تر کرایہ کے مکانات شامل ہیں۔اسی دوران کوہاٹ پولیس اسسٹنس لائنز میں 1470گمشدہ اشیاء کی رپورٹیں موصول ہوئیں جن پر ضروری پولیس کاروائی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح سروس ویریفیکیشن کی موصولہ 120درخواستوں پر مختلف دستاویزات کی تصدیق یقینی بنائی گئی جبکہ 110گاڑیوں کی ویریفیکیشن کا عمل دہرایا گیا۔

پولیس اسسٹنس لائنز میں رواں سال کے اس عرصے میں 7گمشدہ بچوں کو والدین سے ملایا گیا جبکہ 50سے زائد افراد کو مفت قانونی مشاورت فراہم کی گئی اورحفاظتی اقدامات کے تناظر میںضلع بھر کے ہزاروںتعلیمی اداروںاور حساس وآسانی سے ہدف بننے والے مقامات کوون کلک ایس او ایس موبائل فون کی مفت سہولت فراہم کی گئی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس اسسٹنس لائنز کے قیام کی بدولت شہریوں کی پولیس کیساتھ روزمرہ معمولات زندگی میں وابستہ مسائل کے حل کے حوالے سے تھانوں پرکام کا بوجھ کم ہوگیا ہے جبکہ پولیس اسسٹنس لائنز کو عوامی خدمات کیلئے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں شہریوں کو پولیس سے متعلق اپنے روزمرہ مسائل کے حل کے سلسلے میں ایک ہی چھت کے نیچے کم سے کم وقت میں ترجیحی بنیادوں پرپولیس خدمات بہم مہیا کی جارہی ہیں جس سے عام لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مستفید ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :