کامیاب پالیسیوں کی بدولت صوبے میں قیام امن کے ساتھ ساتھ صحت،تعلیم،پولیس اور دیگر اداروں میں بہت اہم اصلاحات ہوئی ہیں،عاطف خان
جمعرات 17 مئی 2018 00:04
(جاری ہے)
آج حقدار کو اس کا حق آسانی کے ساتھ مل رہا ہے۔
انہوںنے کہاکہ ملک کے کرپٹ سیاستدانان عمران خان کے خلاف اکٹھے ہو گئے ہیں لیکن ووٹ کی طاقت سے عوام انہیں مسترد کردے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دور حکومت میں مردان اور خصوصاً یونین کونسل بابینی میں تعمیراتی کاموں کی مد میں کروڑوں روپے خرچ کئے ہیں کیونکہ سابقہ کرپٹ سیاستدانوں نے ترقیاتی کاموں کی مد میں اربوں روپے جیبوں میں ڈال کر اس ملک کی بنیادیں کھوکلی کر دیے ہیں۔محمد عاطف خان نے کہاکہ صوبائی حکومت نے الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کر لیا گیا ہے اور اگر عوام نے آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف پر اعتماد کیا اور عمران خان کو وزیر اعظم کی کرسی تک پہنچایا تو پورے ملک میں تبدیلی لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ دور اب ختم ہو گیا ہے کہ گاؤں کا ایک شخص پورے گاؤں کے ووٹ کا سودا کر تا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میرے علاقے کیلئے خدمت ، میرٹ کی سربلندی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات جن میں 40ہزار اساتذہ کی میرٹ پر بھرتی ، تعلیمی بجٹ کے ریکارڈ اضافے ، کمیشن ، رشوت اور سفارش سے پاک طرز حکمرانی کا موازنہ بھی میرے مد مقابل امیدواروں کے ساتھ کریں ، اگر میں ٹھیک ہوں تو پھر مجھے ضرور سپورٹ کریں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم نے اپنے منشور کے مطابق پالیسیاں ترتیب دی ہیں جن میں بچوں کیلئے سکول کی تعمیر ، لڑیوں کیلئے سپورٹس ہال اور سپورٹس کمپلیکس ، مساجد کیلئے سولرائزیشن ، معزور افراد کیلئے ویل چیئرز ، عورتوں کیلئے سلائی مشین، زمینداروں کیلئے سپرے پمپس شامل ہیں جبکہ اداروں میں متعارف کردہ اصلاحات کی بدولت بھی عوامی مسائل بہت آسانی کیساتھ حل ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں نے باریاں بدل بدل کر پاکستان کو لوٹا ہے جبکہ عمران خان واحدلیڈر ہے جو اس مملکت خداداد کو کامیابیوں سے ہمکنار کراسکتا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.