Live Updates

مودی سے محبت کا اظہار کرکے نواز پی ٹی آئی کی مہم چلارہے ہیں، عمران خان

جمعرات 17 مئی 2018 00:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ محبت دکھاکر سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی پارٹی کے حق میں مہم چلارہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ نواز شریف کا مودی سے محبت جتانے کا مقصد کاروباری مفادات کو تحفظ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلانے پر نواز شریف کو سراہتا ہوں، وہ جس طرح مودی کی زبان بول رہے ہیں تو بڑی تعداد میں لوگ ن لیگ کو چھوڑ دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اتنے زیادہ لوگ ن لیگ سے آئیں گے کہ شاید پی ٹی آئی بھی انھیں نہ لے سکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات