کچلاک میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی واردات معمول بن گیا، ملک سنگین خان مہترزئی

یہی صورتحال رہی تو ہڑتال کا اعلان کرینگے جس کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی،صوبائی جنرل سیکرٹری پشتون ایس ایف

جمعرات 17 مئی 2018 00:05

ْ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سنگین خان مہترزئی نے کہا ہے کہ کچلاک میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی واردات معمول بن گئے اگر یہی صورتحال رہی تو کچلاک بازار میں ہڑتال کا اعلان کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی اپنے بیان آئے روز دن دیہاڑے گھروں میں گھس کر ڈکیتی کرنا اور لوگوں سے موبا ئل چھیننا روز کا معمول بن چکا ہے اور خاص کر کچلاک میں چوری کے مختلف وراداتوں میں کئی جانیں گئی ہیں جو ایک تشویش ناک عمل ہے اور دوسری طرف پولیس کے کارکردگی پر بہت سی سوالات اٹھائیں جاتے ہیں کہ عوام کے محافظ ہونے کے باوجود لوگ محفوظ نہیں ہے روز ایک نہ ایک جوان چوری کے واقعات میں اپنے جان دھو بیٹھا ہے لہٰذاا احکام بالا سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس گھمبیر صورت حال کا نوٹس لیے اور اس ناسورسے غریب اور معصوم لوگوں کو نجات دیں اگر یہ دن دیہاڑے چوری کے واقعات نہ روکے تو بہت جلد اس عمل کے خلاف کچلاک بازار میں ہڑتال کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :