ٹریفک پولیس لیہ کے زیر اہتمام پولیس ڈرائیونگ سکول میں کورسز کے انعقاد کا تسلسل جاری

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

لیہ۔ 16مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ٹریفک پولیس لیہ کے زیر اہتمام پولیس ڈرائیونگ سکول میں کورسز کے انعقاد کا تسلسل جاری ، پولیس ڈرائیونگ سکول میں آٹھواں کورس اختتام پذیر ،کورس مکمل ہونے پر تقریب تقسیم اسناد ،محنتی اور تجربہ کار سٹاف کی بدولت شرکاء ڈرائیونگ کی معیاری تربیت حاصل کر رہے ہیں ،شہریوں کے طرف سے بھر پور رسپانس مل رہا ہے ،ڈی ایس پی فیاض احمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس لیہ کے زیر اہتمام پولیس ڈرائیونگ سکول میں ٹریننگ کورسز کے انعقادکا تسلسل جاری ہے ،پولیس ڈرائیونگ سکول میں آٹھواں کورس اختتام پذیر ہوا ، کورس مکمل کرنے والے شرکاء کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ٹریفک فیاض احمد شاہ نے کورس مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں ،اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ سکول میں محنتی اور تجربہ کار سٹاف تعینا ت ہے جن میں انسپکٹر ٹریفک اظہر سانگھی ،سب انسپکٹر مختار احمد و دیگر افسران شامل ہیں ڈرائیونگ سکول سٹاف شرکاء کو انتہائی محنت سے ٹریننگ دے رہے ہیں دوران کورس شرکاء کو اچھا اخلاق اور بہترین ماحول فراہم کیا جا رہا ہے ،جس کی بدولت بہتر اور معیاری تربیت دی جا رہی ہیں ،ڈرائیونگ سکول کو شہریوں کی جانب سے بھر پور پذیرائی مل رہی ہے اور عوام میں ڈرائیونگ سکول کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :