ایس ایس پی سکھر کی جانب سے پنوعاقل سانگی میں پراسرار ہلاکت پر نوٹس ، ایس ایچ او اور ہیڈ محرر سانگی کو معطل کر دیا گیا

بدھ 16 مئی 2018 23:20

سکھر۔ 16مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے پنوعاقل سانگی میں ایک شخص آصف جتوئی کی پراسرار ہلاکت پر نوٹس لیا ہے اور ایس ایچ او احمد علی ہالیپوٹو اور ہیڈ محرر سانگی کو معطل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس اعلامیہ کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سکھر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ایس ایس پی سکھر کا مقتول کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار افسوس، اسپتال پہنچ کر اپنی نگرانی میں آصف جتوئی کے نعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ورثاء کی مشاورت پر واقع کا مقدمہ درج کیا جائیگا، ملزمان کی جلد گرفتاری عمل میں لائی جائیگی ایس ایس پی صاحب کی ورثاء کو مکمل یقین دہانی۔

متعلقہ عنوان :