Live Updates

رمضان کی آمد پر دو معروف موبائل فون کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

پاکستان میں 2 بڑی اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنیاں سام سنگ اور نوکیا کی جانب سے ڈیوائسز کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 16 مئی 2018 23:34

رمضان کی آمد پر دو معروف موبائل فون کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی کا اعلان ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16مئی 2018ء) :رمضان کی آمد پر دو معروف موبائل فون کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ پاکستان میں 2 بڑی اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنیاں سام سنگ اور نوکیا کی جانب سے ڈیوائسز کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ڈی گلوبل ماہ رمضان کے موقع پر اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں 5سو روپے سے لے کر 14ہزار روپے تک کی کمی کا اعلان کیا۔وکیا 1 فون 10 ہزار 900 روپے کی بجائے 9 ہزار 250 روپے،نوکیا 2 کی قیمت ساڑھے 5 سو روپے کمی سے 12 ہزار 470 روپے کی بجائے 11 ہزار 920 روپے میں ملے گا۔نوکیا 5 کی قیمت 19 ہزار 500 روپے سے کم کرکے 17 ہزار 650 روپے کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح نوکیا سکس کی قیمت میں 4 ہزار 960 روپے جبکہ نوکیا 8 کی قیمت میں 13 ہزار 910 روپے کمی کی گئی ہے۔

سام سنگ نے ماہ رمضان کومد نظر رکھتے ہوئے اپنی جے سیریز کے فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔جے سیریز کا گلیکسی جے 7 کور اب 23 ہزار 999 روپے کی بجائے 18 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح گلیکسی جے 5 پرائم کی قیمت 22 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 18 ہزار 999 روپے کردی گئی ہے جبکہ گلیکسی جے 7 پرو ساڑھے 5 ہزار روپے کمی سے 34 ہزار 999 روپے کی بجائے 28 ہزار 999 روپے میں فروخت ہوگا۔یا درہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیاہے اور کل 17 مئی کو پاکستان بھر میں پہلا روزہ رکھا جائے گا۔جبکہ پاکستان کے علاوہ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں رمضان کا آغاز بھی کل سے ہونے جا رہا ہے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات