بچیوں کو تعلیم یافتہ بناکر انہیں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کریں گے، قلیل مدت میں ہم نے جو وعدے کئے انہیں پورا کررہے ہیں‘ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو
بدھ 16 مئی 2018 23:40
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج مجھے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں آپ طالبات کے درمیاں ہوں اور اپنا وعدہ پورا کررہا ہوں۔
میں نے پچھلے دورے کے موقع پرطالبات کے لئے لیپ ٹاپ کا اعلان کیا تھا اور یہ لیپ ٹاپ تقسیم کررہا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا مقصد نوجوان نسل کو مزید تعلیم کی طرف گامزن کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر صوبے اور ملک کی خدمت کرسکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں حکومت کی بہت قلیل مدت ملی ہے ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ عوام کی خدمت کرسکیں اور ہمارے اعلانات صرف اعلانات تک محدود نہ رہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ بجٹ کا 28فیصد تعلیم کے فروغ، تعلیمی اداروں کی بہتری اور اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گرلز کالج کینٹ کی مختلف اسکیمات جس میں سائنس لیبارٹری، اسٹیٹ آف دی آرٹ لائبریری شامل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ صوبے کے دیگر اضلاع میں گرلز کالجز کی بہتری کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2000ہزار کے قریب شیلٹر لیس اسکولزہیں جن کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عام انتخابات قریب ہیں آپ طلباء وطالبات ووٹ کا ضرور استعمال کریں اور ایسے نمائندوں کو آگے لائیں جو صوبے اور عوام کی خدمت کرسکیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام کا مقصد ایسی جماعت ہو جس میں بلوچ، پٹھان، سیٹلر سب اقوام ایک قوم بن کر اس صوبے اور ملک کی ترقی کے لئے کام کریں۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیر نے مختلف گرلز کالجوں کی پانچ سو طالبات میں لیپ ٹاب تقسیم کئے۔مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.