اے این پی کی مرکزی کال صوبے بھر کی طرح سبی میں بھی الیکشن کمیشن کی غلط حلقہ بندی کیخلاف احتجاجی ریلی

بدھ 16 مئی 2018 23:50

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پر الیکشن کمیشن کی جانب سے سبی سمیت بلوچستان بھر میں غلط حلقہ بندی کیخلاف سبی کے ضلعی صدر میر مجتبیٰ خان خجک کی قیادت میں ارباب کاسی ہاؤس سبی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی میں فرید خان ، ہمایوں خجک ، سرور خان ، شمس سیلاچی ، جعفر خان ، نیاز احمد بزدار سمیت عوامی نیشنل پارٹی کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی شرکاء نے پلے کارڈز بینر ز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے احتجاجی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسہ کی صورت اختیار کرگئی احتجاجی جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علی محمد خجک نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری بختیار خان ترین نے سرانجام دئیے احتجاجی ریلی وجلسہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبر سعید احمد خجک ، ضلعی صدر مجتبیٰ خان خجک ، سینئر نائب صدر عبدالکریم ہانبھی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 10سال بعد مردم شماری کی گئی مردم شماری کے بعد حلقہ بندی میں جس طرح بلوچستان کی عوام کو مشکلات سے دوچار کیا گیا وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں بلوچستان بھر کے کئی اضلاع کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا جس کی واضح مثال سبی ہے سبی میں سازش کے تحت ڈھائی لاکھ کی آباد ی کو ایک لاکھ 50ہزار ظاہر کیا گیا جس کی ہم ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں سبی کی عوام کو اقلیت میں بدل کر سبی کے صوبائی اسمبلی کی نشست میں بھاگ کو شامل کرکے عوام کو معاشی قتل بھی کیا گیا گزشتہ کئی سالوں سے سبی میں لہڑی کو شامل کیا گیا جس کی وجہ سے سبی کے شہریوں کے کئی حقوق غصب کیا گیا صوبائی اسمبلی کی نشست میں سبی لہڑی اور بھاگ کو شامل کیا گیا جس کی ہم ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست میں بارکھان کو شامل کیا گیاجو ہمیں منظور نہیں ہم سبی کی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ذنی کی اجازت نہیں دیں گے ہم بھی اس ملک کے شہری ہیںبلارنگ ونسل عوام کی خدمت کرنے کا حق رکھتے ہیں اے این پی سبی سمیت بلوچستان بھر کے اضلاع کی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتی ہیں کہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ زنی کا نوٹس لے مقررین نے کہا کہ سبی مسائل کا گڑھ بنا چکا ہے سبی کے کڑوروں روپے کرپشن اور لوٹ مار کی نظر ہوئی آج کئی سٹرکیںٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں بجلی پانی کے بحران کے باعث سبی کے شہریوں کی ذندگیاںبری طرح متاثر ہیں اے این پی عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گئی مقررین نے کہا ہم شریف لوگ ہیں جس دن ہم نے شرافت چھوڑ دی تو ہم بھی اپنا حق چھن کر لے گئے احتجاجی مظاہرہ و جلسہ سے مظاہریں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سبی کی حالیہ حلقہ بندی کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے ۔