تحصیل اشکومن کے مکین اس جدید دور میں بھی زندگی کی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم

بدھ 16 مئی 2018 23:50

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) تحصیل اشکومن کے بالائی موضعات کے مکین اس جدید دور میں بھی زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ،اسمبر ،شولجہ اور تھاپشکین کے عوام اس جدید دور میں بھی بنیادی صحت ،پینے کا صاف پانی اور امدورفت کے سلسلے میں شدید مشکلات کا شکار ہیں گاہکوچ سے چالیس کلومیٹر دور واقع اس علاقے کے عوام کو ایک طرف بنیادی صحت کی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کو سخت پرشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے پینے کا صاف پانی یہاں کے مکینوں کو دستیاب نہ ہونے کی وجہ یہاں کے مکینوں کو پینے کا صاف پانی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے جبکہ امد و رفت کی صورت حال یہ ہے کہ دائن سے تھا ۔

(جاری ہے)

پشکین روڈخستہ حالی کا شکار ہے روڈ قلی گھروں میں بیٹھے تنخواہیں وصول کرتے ہیں مگر محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران انکھیں بند کرکے بیٹھے ہوئے ہیں عوام کو امدورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہاںپر موجود ڈسپنسری میں ادویات نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے معمولی مریض کو بھی گاہکوچ لے جانا پڑتا ہے گائوں میں لوگ طرح طرح کے مسائل کا شکار ہے گائوں کے مکینوں علی داد ،غلام رسول اور میرولی نے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دائن سے تھاپشکین تک روڈ کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لیا جائے لوگوں کو پینے کا صاف پانی اور یہاں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائے لوگوں کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران بلند بانگ دعوے کرنے والے ممبران کامیاب ہونے کے بعد اس علاقے کو مڑ کر بھی نہیں دیکھتے ہیں جس کا صلہ ان کو اگلے لیکشن میں دیا جائے گا ان تینوں موضعات کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں عوام بھی ہروقت اپنے مسائل لیکر حکام کے دفتروں کا چکر لگاتے ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں۔

متعلقہ عنوان :