مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے نمائندہ وفد کا سی سی پی اوپشاورکے ساتھ خصوصی ملاقات

بدھ 16 مئی 2018 23:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے نمائندہ وفد کا سی سی پی اوپشاورکے ساتھ خصوصی ملاقات۔ ملاقات کے دوران رمضان المبارک میں سکیورٹی معاملات کے ساتھ ساتھ تاجروں کودرپیش مسائل کو بھی زیر غور لایا گیا۔پشاور پولیس تاجروں کے تحفظ میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑے گی۔ تفصیلات کے مطابقمرکزی تنظیم انجمن تاجران کے نمائندہ وفدنے گزشتہ روز سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میںایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال، ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق اور ایس پی کینٹ وسیم ریاض کے علاوہ مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی صدر شرافت علی مبارک، جنرل سیکریٹر ی شوکت علی اور حاجی افضل و دیگر شرکاء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران رمضان المبارک میں سکیورٹی سے متعلق معاملات اور تاجران کو دیگر درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔سی سی پی او نے وفد کو یقین دلایا کہ تاجران کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

سی سی پی او نے تاجروں کو رمضان المبارک میں سیکیورٹی پلا ن کے متعلق بھی آگاہ کیا، جس میں مختلف بازاروں میں پولیس اہلکاروں سمیت لیڈیز پولیس، بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے ساتھ ساتھ سفید پارچات میں بھی اہلکار تعینا ت کئے جائیں گے۔BRT منصوبے کی وجہ سے ٹریفک مسائل کو بھی زیر بحث لایا گیا او ر وفد کو بتایا گیا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جاچکی ہے۔

وفدمیں ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے سی سی پی او کو ہوٹل انڈسٹری سے متعلق درپیش مشکلات کا ذکر کیا، سی سی پی او نے ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو درپیش مسائل کے حل کا یقین دلایا اور کہا کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ کے ساتھ ساتھ تاجروں کے تحفظ کے لئے بھی تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ سی سی پی او نے اس موقع پر واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں سزا و جز ا کا عمل جاری رکھتے ہوئے عمدہ کارکردگی پر حوصلہ افزائی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے