دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں،ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی

بدھ 16 مئی 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) مرکزاہلسنت جامعہ اسلام آباد کے پرنسپل وشیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے مرکزی جامع مسجد انوارالخیرG.10میں مدرسہ جامعہ انوار الخیر کا افتتاح کیا ۔اور افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ۔

جو دین اسلام کی ترویج واشاعت کے ہمہ وقت سرگرم عمل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدیہ بھی کہا دینی مدارس ایسی این جی اوز ہیں جو لاکھوں بچوں کے مفت طعام اور رہائش کا اہتمام کرتی ہیں اور لاکھوں بچوں کے مستقبل کو محفوظ اور بہتر بناتی ہیں ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان میں امن لانے کے لیے صوفیاء کرام رحمہم اللہ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہو۔

اس موقع پرڈاکٹر ظفر اقبال جلالی نے خطیب جامع مسجد مولانا مسجد مبشر قریشی ،،محترم عبدالمجید صاحب ،محترم خان افسر قادری صاحب ،جناب ریحان حبیب سہروردی ،سید خلیل شاہ اور دیگر انتظامیہ اور نماز ی حضرات کو مبارک باد پیش کی ۔ممتازعالم دین مولانا غلام شبیر چشتی ،مولانا محمد اسلم ضیائی ،مولانا رفاقت علی جلالی اور دیگر حضرات نے خصوصی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :