سندھ ہائیکورٹ میں 50 سے زائد افراد کی عدم بازیابی کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت

بدھ 16 مئی 2018 23:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں 50 سے زائد افراد کی عدم بازیابی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت کو ایک لاپتہ شہری کے وکیل مزمل ممتاز نے بتایا کہ انکے موکل کو 2015 میں عوامی کالونی حراست میں لیا گیا لیکن 3 سال کا عرصہ گزرنے کے باجود بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔دوسری جانب عدالت نے احکامات باوجود فوکل پرسن مقرر نہ کرنے پر پولیس حکام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو معاملے پر وضاحت کے لئے 30 پر زاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔۔عدالت نے پولیس حکام کو ڈی آئی جی سطح کے افسر کو فوکل پرسن مقرر۔