کراچی ،ٹریفک حادثات میں 2افراد ہلاک

بدھ 16 مئی 2018 23:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) عائشہ منزل اور نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ 2افراد ہلاک جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے ۔صدر میں بجلی کے کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا ۔پولیس نے تمام افراد کواسپتال منتقل کردیا ۔تفصیلا ت کے مطابق بدھ کو عائشہ منزل کے قریب نامعلوم تیز رفتارگاڑی سے ٹکر مار کر زبیر نامی شخص کو ہلاک کردیا اور ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہاکہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ متوفی لیاقت آباد کا رہائشی اور پرائیوٹ ملازمت کرتا تھا۔ادھر نیشنل ہائی وے لنگ روڈ سمندری بابا کے مزار کے قریب دو گاڑیوں میں تیز رفتار ی کے باعث تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ۔پولیس نے کہا کہ مزکورہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے ۔پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے ۔ادھر صدر کے علاقے موبائل مارکیٹ کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔جہاں پر متوفی کی شناخت 30 سالہ ذوہیب ولد خالد کے نام سے ہوئی ہے ۔