نرسنگ ایک مقدس پیشہ ہے ، حکومت نرسنگ کے شعبہ سے وابستہ لوگوں کے مسائل حل اور انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا تقریب سے خطاب
جمعرات 17 مئی 2018 00:00
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نرسیں انتہائی خندہ پیشانی سے مریضوں سے پیش آتی ہیں جبکہ انہیں بے شمار مشکلات، غم اور دکھوں کا سامنا ہوتا ہے۔
حکومت نرسنگ کے شعبے کی ترقی اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ زیرتربیت نرسوں کے لئے اسٹوڈنٹس وظیفہ دیا جائے گا اور ان کے الاؤنسز میں بہتری لائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے نرسوں کے لئے رسک الاؤنس کا اعلان کرتے ہوئے ایڈہاک پر رکھی گئی نرسوں کی ایکسٹنشن اور نرسنگ اسکول کی عمارت کی تعمیر کے لئے پی سی۔1کی تیاری کی ہدایت کی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے نرسنگ ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا جبکہ تربیت فراہم کرنے والی نرسوں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ تقریب میں زیر تربیت نرسوں نے مختلف خاکے پیش کرکے وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بلال کاکڑ، سیکرٹری صحت صالح ناصر اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.