کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے وار کرکے ایک شخص کو ہلاک اور اسکی بیوی کو زخمی کردیا

جمعرات مئی 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے وار کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ خاتون کوزخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کلی شاہنواز میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تیز دار آلے سے وار کرکے لعل محمد کو ہلاک جبکہ اسکی بیوی کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش اورزخمی کو فوری طور پرہسپتال پہنچادیا اورنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔